حیدرآباد۔26جون(اعتماد نیوز) تمل ناڈو میں اماں کینٹین ‘ اماں نمک ‘ اماں منرل واٹر ‘ کے بعد اب اماں میڈیکل ہالس بھی کھلے جائینگے۔ تجرباتی
طور پر اب چینائی کے چند علاقوں میں ان ہالس کو شروع کیا جائیگا جس میں کم
قیمت میں معیاری ادویات
کو فروخت کیا جائیگا۔ آج انہوں نے چینائی کے بعض
علاقوں میں اماں میڈیکل ہالس کا افتتاح کی ہے۔ اسکے لئے ایک لاکھ کروڑ
روپئے کے مصارف لگائے جائینگے۔ واضح رہے کہ پارٹی قائدین اور کارکنان تمل
ناڈو کے وزیر اعئی جیا للیتا کو اماں کے نام سے پکارتے ہیں۔